بدھ، 24 جولائی، 2019

رات آ بیٹھی ہے پہلو میں ستارو تخلیہ

رات آ بیٹھی ہے پہلو میں ستارو تخلیہ 

اب ہمیں درکار ہے خلوت سو یارو تخلیہ 

آنکھ وا ہے اور حسن یار ہے پیش نظر 

شش جہت کے باقی ماندہ سب نظارو تخلیہ 

دیکھنے والا تھا منظر جب کہا درویش نے 

کُج کلاہو باد شاہو تاج دارو  تخلیہ 

غم سے اب ہوگی براہ راست میری گفتگو 

دوستو تیمار دارو غم گسارو تخلیہ 

چاروں جانب ہے ہجوم ناشنایان سخن 

اپنے پورے زور سے فارس پکارو تخلیہ 

جمعہ، 12 جولائی، 2019

اشعار

نہ بجھا چراغ ِدیار ِدل
نہ بچھڑنے کا تُو ملال کر
تجھے دے گی جینے کا حوصلہ
میری یاد رکھ لے سنبھال کر
.
یہ بھی کیا کہ اک ہی شخص کو
کبھی سوچنا، کبھی بھولنا
جو نہ بجھ سکے وہ دیا جلا
جو نہ ہو سکے وہ کمال کر
.
غم ِآرزو میری جستجو
میں سمٹ کہ آگیا روبرو
یہ سکُوت ِمرگ ہے کس لیے
میں جواب دوں، تُو سوال کر