یوم وصال(4رمضان المبارک 10اگست 1978)
مولانامحمد فضل حسین رحمتہ اللہ علیہ
خلیفہ مجاز
بحرالعلوقلزم فیوضات آفتاب ولایت اولیاء حضرت العلام اللہ یارخان(رحمتہ اللہ علیہ)
1) آپ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ میں بلند مقام رکھتے تھے اور سلسلہ عالیہ کی نسبت کےمظہر اور اس طریقہ کے کمالات و معارف اور حقائق کے عارف و ترجمان تھے
2) اور غایت درجہ میں سنت نبویﷺ کے متبع تھے اور آداب طریقت کے امین و محافظ تھے
4) اول برصغیر کی معروف خانقاہ نقشبندیہ مجددیہ فضلیہ کے شیخ قطب الاقطاب حضرت فضل علی قریشی رحمتہ اللہ علیہ کے دو خلفاکرام (قطب ارشاد
حضرت عبدالغفور عباسی مدنی رحمتہ اللہ علیہ + حضرت خواجہ نور بخش رحمتہ اللہ علیہ) سے اجازت و خلافت حاصل کیں۔
5) دوم حضرت العلام مولانا اللہ یار خان رحمتہ اللہ علیہ سے منازل علیا (عالم امروحیرت-ورالورا) طے کئے مناصب ولایت اورسلاسل اربعہ میں اجازت و خلافت
حاصل کی۔
6) اور اولین خلفاء اور رازداں خلفاء میں شامل ہوئے۔
7) ان مشائخ کرام کے خلفاء میں سے امتیازی حثیثت رکھتے تھے۔ اورصاحب کشف وکرامات تھے
8) عرب وعجم (اندرون ملک خاص کر لاہور اور اس کے قرب وجوار شہروں میں اور بیرون ملک امارات )میں سلسلہ عالیہ اویسہ کی ترویج کا خوب کام کیا
(1973میں آپ اپنے محبوب شیخ حضرت اللہ یار خان رح کی طرف سے سفیر بن کر امارات ابوظہبی گیے اور ایسی جماعت تیار فرمائ کہ
جس کی بشارت آپ کے شیخ حضرت اللہ یار خان رح کو کئ سال پہلے مشایخ کرام رحہم اللہ نے برزخ سے دی تھی کہ
عرب میں ایک ایسی جماعت تیار ہو گی جو آپ کو عرب میں دین کی دعوت کے لیے بلاے گی مگر آپ جا نہ سکیں گے 1983 میں آپکو دعوت دی گی مگر عدم صحت کی بنا پر شیخ رحمہ اللہ جا نہ سکے ۔ پھر 1984 میں وصال کے فورا بعد قاسم فیوضات حضرت امیر محمد اکرم اعوان رحمتہ اللہ علیہ تشریف لے گیے اور پورے امارات میں دعوت کانفرنس اور مجالس ذکراللہ کے پروگرام منعقد کیے گیے اوربشمار لوگ راہ راست پر آے اور سلسلہ عالیہ میں داخل ہوے۔)
9) سلسلہ عالیہ کی اس خدمت کی وجہ سے آقاﷺ کی طرف سےانعام و خوشنودی اور بشارت ملی۔اور شیخ حضرت اللہ یار خان رح نے آپ کو مدینہ منورہ و مکہ مکرمہ
اور پھر جدہ سے خطوط لکھ کر انعامات ملنے کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ خدمت دین کے سبب آقاﷺ نے خوش ہو کر آپ کو بشارت دی ہے اور ارشاد فرمایاہے کہ مولانا صاحب کو میرا سلام پہنچا دو۔
اور ہماری خوشنودی کی خبر دے دو۔
اور اس کے بعد حضورانورﷺ نے آپ کے گلے میں پھولوں کا ھار بھی ڈالا تھا
10) 4رمضان المبارک 10 اگست1978 بروز جمعرات وصال فرمایا
11) وصال پر اکابرین سلسلہ نے آپ کی برزخ کی اعلی زندگی کی بشارت دی۔
12) قاسم فیوضات حضرت امیر محمد اکرم اعوان رحمتہ اللہ علیہ نے تعزیتی خط میں لکھا کہ الحمداللہ مولانا صاحب کا انجام بخیرہوا برزخ میں راضی
خوشی ہیں حضرت جی کو بھی لکھا ہے رات خود بھی توجہ کی تھی خدا انہیں اور بلندی درجات سے نوازے آمین
حضرت رحمتہ اللہ علیہ نے مذید برادرم حافظ فضل الرحمن صاحب کو ایک دوسرے خط میں لکھا کہ میاں تمھیں مولانا رحمتہ اللہ علیہ کی کیا فکر ہے
وہ تو حضرت جی رحمتہ اللہ علیہ کےبہت قریبی خادم اور پیارے ساتھی تھے ہم تو ان احباب کے طفیل سے دعائیں مانگتے ہیں اب آپ
کہتے ہو-- ان کا برزخ میں کیا حال ہے اگر ایسے لوگوں کے بارے میں بھی سوچا جائے تو ہمارا تمھارا کیا بنے گا میاں اللہ سے رحم طلب کیا کرو ۔اور ایسے مت سوچا کرو۔
اورتعزیت کے لیے تشریف لاے تو فرمایا مولانا صاحب تو لاہور کی دو تین ہستیوں میں سے ایک تھے( یعنی ،حضرت داتا صاحب علی ہجویری رح ۔ غوث صاحب شاہی قلعہ والے اور مولانا احمد علی لاہوری رحم اللہ علیہ)اور منازل میں اعلی ہیں
13) محبوب شیخ حضرت العللام اللہ یارخان نے تعزیتی خط میں لکھا کہ مولوی محمد فضل حسین مرحوم کی وفات نے ایک میرے دل کو
صدمہ نہیں پہنچایا بلکہ پوری جماعت کے دلوں کو ہلا کررکھ دیا ہے جماعت میں ہرطرف صف ماتم بچھ گئی ہے۔
مولانا صاحب جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح تھے یعنی ان کی جماعت میں حثییت ریڑھ کی ہڈی کی طرح سے تھی۔
"آپ عالم برزخ میں خوب اچھے حال پر ہیں(الحمداللہ)
محبوب شیخ فرما یا کرتے تھےکہ لاہور میں ان کے ٘پاے کی کوئ اور ہستی نہیں
اورشیخ نے تعزیتی خط میں شعر لکھا
مکن گریہ برگور مقبول دوست برخرمی کن مقبول اوست
(مقبول خدا دوست کی قبر پر رونا مت۔ بلکہ خوشی کرو کہ وہ خدا کا مقبول بن گیا ہے )
ہفتہ، 11 مئی، 2019
سلسلہ عالیہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں